QR CodeQR Code

سپریم کورٹ کا فیصلہ، عمران خان نے کل پارٹی اجلاس طلب کرلیا

4 Apr 2023 15:37

اجلاس کی صدارت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کریں گے۔ اجلاس میں مرکزی قیادت شرکت کرے گی جبکہ انتخابی مہم سمیت الیکشن کی تیاریوں پر تفصیلی غور و حوض کیا جائے گا۔ پارٹی رہنما تازہ ملکی سیاسی صورت حال پر آئند ہ کا لائحہ عمل تیار کرنے سے متعلق پارٹی قیادت کو مشورے دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے پنجاب اور خیبرپختونخوا الیکشن التواء کیس کے  فیصلے کے تناظر میں اہم مشاورتی اجلاس کل طلب کر لیا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کریں گے۔ اجلاس میں مرکزی قیادت شرکت کرے گی جبکہ انتخابی مہم سمیت الیکشن کی تیاریوں پر تفصیلی غور و حوض کیا جائے گا۔

پارٹی رہنما تازہ ملکی سیاسی صورت حال پر آئند ہ کا لائحہ عمل تیار کرنے سے متعلق پارٹی قیادت کو مشورے دیں گے، جبکہ الیکشن کے حوالے سے اپنے حلقوں کی تنظیمی تیاریوں سے بھی قیادت کو آگاہ کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 1050542

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1050542/سپریم-کورٹ-کا-فیصلہ-عمران-خان-نے-کل-پارٹی-اجلاس-طلب-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com