0
Sunday 31 Jan 2021 19:45

اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 42ویں سالگرہ، رہبر انقلاب کیجانب سے مرقد امام خمینیؒ و شہداء پر حاضری

  • مرقد امام خمینیؒ پہنچنے پر وہاں کے متولی سید حسن خمینی کیجانب سے استقبال

    مرقد امام خمینیؒ پہنچنے پر وہاں کے متولی سید حسن خمینی کیجانب سے استقبال

  • رہبر انقلاب مرقد امام خمینیؒ میں

    رہبر انقلاب مرقد امام خمینیؒ میں

  • رہبر انقلاب مرقد امام خمینیؒ میں

    رہبر انقلاب مرقد امام خمینیؒ میں

  • رہبر انقلاب مرقد امام خمینیؒ میں

    رہبر انقلاب مرقد امام خمینیؒ میں

  • رہبر انقلاب مرقد امام خمینیؒ میں

    رہبر انقلاب مرقد امام خمینیؒ میں

  • رہبر انقلاب مرقد امام خمینیؒ میں

    رہبر انقلاب مرقد امام خمینیؒ میں

  • رہبر انقلاب مرقد امام خمینیؒ میں

    رہبر انقلاب مرقد امام خمینیؒ میں

  • رہبر انقلاب مرقد امام خمینیؒ میں

    رہبر انقلاب مرقد امام خمینیؒ میں

  • رہبر انقلاب بہشت زہراءؑ میں

    رہبر انقلاب بہشت زہراءؑ میں

  • رہبر انقلاب بہشت زہراءؑ میں

    رہبر انقلاب بہشت زہراءؑ میں

  • رہبر انقلاب بہشت زہراءؑ میں

    رہبر انقلاب بہشت زہراءؑ میں

  • رہبر انقلاب بہشت زہراءؑ میں

    رہبر انقلاب بہشت زہراءؑ میں

  • رہبر انقلاب، دفاع مقدس کے شہید کمانڈرز حاج رضا چراغی اور حاج ابراہیم ہمت کی قبور پر

    رہبر انقلاب، دفاع مقدس کے شہید کمانڈرز حاج رضا چراغی اور حاج ابراہیم ہمت کی قبور پر

  • رہبر انقلاب، سال 1999ء میں ٹارگٹ کلنگ کی ایک کارروائی میں شہید ہونیوالے میجر جنرل صیاد شیرازی کی قبر پر

    رہبر انقلاب، سال 1999ء میں ٹارگٹ کلنگ کی ایک کارروائی میں شہید ہونیوالے میجر جنرل صیاد شیرازی کی قبر پر

  • سال 1993ء میں ایک دھماکے میں شہید ہونیوالی ایرانی مصنف اور

    سال 1993ء میں ایک دھماکے میں شہید ہونیوالی ایرانی مصنف اور "اسلامی سینما" کی فکر دینے والے فلم ڈائریکٹر شہید آوینی کی قبر پر

  • معروف ایرانی طبیعیات دان اور ایرانی وزیر دفاع شہید ڈاکٹر مصطفی چمران کی قبر پر

    معروف ایرانی طبیعیات دان اور ایرانی وزیر دفاع شہید ڈاکٹر مصطفی چمران کی قبر پر

  • معروف ذاکر اہلبیتؑ حاج حبیب اللہ عسگراولادی کی قبر پر

    معروف ذاکر اہلبیتؑ حاج حبیب اللہ عسگراولادی کی قبر پر

  • سال 1981ء میں شہید ہونیوالے ایرانی صدر محمد علی رجائی اور وزیر اعظم ڈاکٹر جواد باہنر کی قبور پر

    سال 1981ء میں شہید ہونیوالے ایرانی صدر محمد علی رجائی اور وزیر اعظم ڈاکٹر جواد باہنر کی قبور پر

  • رہبر انقلاب، ایرانی چیف جسٹس آیت اللہ شہید سید محمد حسینی بہشتی کی قبر پر

    رہبر انقلاب، ایرانی چیف جسٹس آیت اللہ شہید سید محمد حسینی بہشتی کی قبر پر

اسلام ٹائمز۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 42 ویں سالگرہ کی آمد اور "دھۂ فجر" کے آغاز کی مناسبت سے آج علی الصبح بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینیؒ اور شہدائے انقلاب کی قبور پر حاضری دی۔ آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے آج علی الصبح امام خمینیؒ کے مزار پر پہنچ کر نماز ادا کی اور قرآن کریم کی تلاوت کی جبکہ اس موقع پر وہاں زائرین کی بھی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ اس کے بعد رہبر انقلاب 28 جون 1981ء (7 تیر 1360ہ ش) کے روز وقوع پذیر ہونے والے بم دھماکے میں 71 سیاسی شخصیات کے ہمراہ شہید ہونے والے اس وقت کے چیف جسٹس آیت اللہ سید محمد حسینی بہشتی اور 30 اگست 1981ء (8 شهریور 1360ہ ش) کے روز وزیراعظم آفس میں ہونے والے بم دھماکے میں شہید ہونے والے اس وقت کے ایرانی صدر محمد علی رجائی اور وزیراعظم حجت الاسلام ڈاکٹر محمد جواد باہنر کی قبور پر گئے اور فاتحہ خوانی کی، جس کے بعد آیت اللہ سید علی خامنہ ای "بہشت زہراءؑ" میں مدفون انقلاب اسلامی ایران کے دوسرے شہداء کی قبور پر بھی گئے اور فاتحہ خوانی کی۔
خبر کا کوڈ : 913469
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش