تہران یونیورسٹی میں شہید کمانڈرز کی پہلی برسی
شہید کمانڈرز کی پہلی برسی کے موقع پر کرونا حفاظتی تدابیر
شہید کمانڈرز کی پہلی برسی کے موقع پر کرونا حفاظتی تدابیر
شہید کمانڈرز کی پہلی برسی کے موقع پر کرونا حفاظتی تدابیر
ایرانی چیف جسٹس سید ابراہیم رئیسی تقریب میں شرکت کیلئے آتے ہوئے
عراقی عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی کے چیئرمین فالح الفیاض اور نائب چیئرمین ہادی العامری تقریب میں آتے ہوئے
تقریب کا آغاز کلام باریتعالی اور قومی و جہادی ترانوں کیساتھ کیا گیا
حاضرین قومی ترانے کے احترام میں
بائیں سے دائیں؛ حزب اللہ لبنان کی سربراہ ایگزیکٹو کونسل سید ہاشم صفی الدین، مشیر چیئرمین سینیٹ ایران امیر عبداللہیان اور چیئرمین حشد الشعب
چیف جسٹس ایران سید ابراہیم رئیسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
کمانڈر سپاہ قدس ایران جنرل اسمعیل قاآنی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
مفتی اعظم شام شیخ احمد بدرالدین حسون تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
تقریب میں شریک بین الاقوامی مہمان
بائیں سے دائیں؛ کمانڈر انقلابی گارڈز سپاہ پاسداران جنرل حسین سلامی و کمانڈر سپاہ قدس جنرل اسمعیل قاآنی
جنرل قاسم سلیمانی کے ہمراہ شہید ہونیوالے ساتھیوں کے خاندان
شہید جنرل قاسم سلیمانی کے 2 فرزند زینب سلیمانی و محمد رضا سلیمانی (انتہائی دائیں)
تقریب میں حاضر شرکاء
تقریب کے اختتام پر کمانڈر سپاہ پاسداران ایران جنرل حسین سلامی، سربراہ ایگزیکٹو کمیٹی حزب اللہ لبنان سید ہاشم صفی الدین کیساتھ
جنرل حسین سلامی فرزندان شہید سے تعزیت کرتے ہوئے
ایرانی انٹیلیجنس چیف سید محمود علوی، فرزند شہید زینب سلیمانی سے تعزیت کرتے ہوئے
اسلام ٹائمز۔ گذشتہ سال کی ابتداء میں اپنے سفارتی مشن کے دوران عراقی سرزمین پر امریکی دہشتگردانہ ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہونے والے ایرانی سپاہ قدس کے سابق کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی، ان کے میزبان عراقی حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس اور رفقاء کی پہلی برسی کے حوالے سے ایرانی دارالحکومت تہران میں ایک عالیشان تقریب منعقد ہوئی۔ "مردِ میدان" کے عنوان سے تہران یونیورسٹی میں منعقد ہونے والی اس تقریب سے ایرانی چیف جسٹس سید ابراہیم رئیسی، سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل اسمعیل قاآنی، حزب اللہ لبنان کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین، حشد الشعبی عراق کے سربراہ فالح الفیاض اور شامی مفتی اعظم شیخ احمد بدرالدین حسون سمیت اسلامی مزاحمتی محاذ کی متعدد اعلی شخصیات نے خطاب کیا۔ اس تقریب میں ایرانی اعلی عسکری و عوامی قیادت، وزراء، غیر ملکی سفراء اور شہداء کے خاندانوں نے بھی بطور خاص شرکت کی۔