0
Sunday 6 Sep 2020 02:37

یمن، صوبہ مأرب میں بیگناہ شہریوں کیخلاف سعودی لڑاکا طیاروں کے نئے جرائم

اسلام ٹائمز۔ جارح سعودی فوجی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے مرکزی صوبے مأرب میں متعدد دکانوں پر بمباری کرے کے بیگناہ یمنی شہریوں کے خلاف نئے جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ عرب نیوز چینل المسیرہ کے مطابق گذشتہ روز جارح سعودی لڑاکا طیاروں کی جانب سے صوبہ مأرب کے دیہات العرضیہ میں کئی ایک دکانوں کو ممنوعہ کلسٹر بموں کے ذریعے وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے باعث کم از کم 4 بچوں سمیت 6 بیگناہ یمنی شہری زخمی ہو گئے ہیں۔ قبل ازیں صوبہ مأرب کے ہی ایک علاقے الذراع بنی ربیح میں بھی سعودی لڑاکا طیاروں کی جانب سے ازقبل گرائے گئے کلسٹر بموں کے پھٹ جانے سے 2 یمنی بچے شہید اور 2 بیگناہ شہری زخمی ہو گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 884551
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش