داعش سے برآمد ہونیوالا امریکی و اسرائیلی اسلحہ
داعش سے برآمد ہونیوالا امریکی و اسرائیلی اسلحہ
داعش سے برآمد ہونیوالا امریکی و اسرائیلی اسلحہ
داعش سے برآمد ہونیوالا امریکی و اسرائیلی اسلحہ
اسلام ٹائمز۔ شامی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق ملکی سکیورٹی فورسز نے بین الاقوامی دہشتگرد تنظیم داعش کے خلاف جاری آپریشن کے دوران ملک کے جنوبی حصوں میں موجود داعش کے ٹھکانوں سے بڑی مقدار میں امریکی و اسرائیلی اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ شامی سکیورٹی فورسز کے مطابق بین الاقوامی دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کروائے گئے علاقوں کی کلیئرنس کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے برآمد ہونے والے اسلحے میں 1 لاکھ 20 ہزار سے زائد گولیاں، مشین گن کے بیشمار راؤنڈز، دیسی ساختہ بموں کے اندر استعمال ہونے والے دھماکہ خیز مواد کی بڑی مقدار، آر پی جی لانچرز و گولے اور بیشمار دستی بم شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والے امریکی و اسرائیلی اسلحے میں مختلف قسم کی بارودی سرنگیں بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ قبل ازیں 23 جون کے روز بھی شامی سکیورٹی فورسز نے بین الاقوامی دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے مغربی ممالک میں تیار کردہ اسلحے اور طبی سازوسامان کی ایک بڑی مقدار برآمد کر لی تھی۔