اسلام ٹائمز۔ لاہور میں طلبہ تنظیموں کا اجلاس آئی ایس او پاکستان کے زیرانتظام مرکزی دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام طلبہ تنظیموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ طلبہ تنظیموں کے رہنماﺅں کا کہنا تھا پاکستان حکومت کے شدید احتجاج پر گستاخانہ خاکوں کی اشاعت منسوخ ہوئی لیکن مستقبل میں ایسے مقابلہ جات پر پابندی کیلئے اسلامی ممالک کو اقوام متحدہ اور او آئی سی کی مدد سے جامع حکمت عملی اپنانا ہوگی تاکہ اربوں مسلمانوں کے جذبات مجروح نہ ہوں۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ آمر کے دور میں لگنے والی طلبہ یونین پر پابندی کو فی الفور ختم کیا جائے