0
Monday 3 Feb 2025 14:48

لاہور، امامیہ سکاوٹس کی جانب سے ’’یوم وفا‘‘ کا انعقاد

اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ذیلی ادارہ ’’امامیہ سکاوٹس‘‘ کی جانب سے آج یوم ولادت باسعادت سرکارِ وفا حضرت عباس علمدار علیہ السلام کی مناسبت سے ملک بھر میں ’’یوم وفا‘‘ منایا جا رہا ہے۔  یوم وفا کے سلسلہ میں ملک بھر میں سکاوٹس سلامی اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ لاہور میں مرقد بانی آئی ایس او پاکستان شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پر اسکاوٹس سلامی کا اہتمام کیا گیا، جس میں ضلع بھر سے امامیہ سکاوٹس نے شرکت کی۔ ممتاز عالم دین علامہ آغا سید مہدی کاظمی اور سابق مرکزی چیف اسکاوٹ علی زین نے تقریب کی صدارت کی۔ سکاوٹس نے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی اور شہید محرم علی کے مرقد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
خبر کا کوڈ : 1188353
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش