اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی پہلی مجلس عمومی برائے سال 2024_25 کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں ضلعی کابینہ و سالانہ پروگرام کی منظوری لی گئی، جس میں مرکزی فنانس سیکرٹری علی زین، خیبر پختونخوا کے ریجنل صدر محمد حسن اور ریجنل نائب صدر عاقب علی نے خصوصی شرکت کی اور اراکین آئی ایس او سے نئے تنظیمی ڈھانچے کے متعلق گفتگو کی۔