0
Thursday 30 Jan 2025 15:58

یکم فروری سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

یکم فروری سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان
اسلام ٹائمز۔ ملک میں یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم فروری سے ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ ہو سکتا ہے۔ یاد رہے کہ حکومت نئے سال کے پہلے ماہ کے دوران دو مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے۔ حکومت نے یکم جنوری سے 15 جنوری 2025ء کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا جبکہ 16 جنوری سے 31 جنوری کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 56 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 96 پیسے اور 2 روپے 61 پیسے اضافہ بھی کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1187596
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش