اسلام ٹائمز۔ مرکز امامیہ سکردو میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں میں استور میں تکفیری مولوی عبد الرزاق کی جانب سے مہدی موعود ( امام زمانہ) عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی شان میں گستاخی اور ہرزہ سرائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ابتک گرفتار نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ استور میں تکفیری ملا نے امام زمانہ کی شان میں گستاخی کر کے تمام مکاتب فکر کی جانب سے متفقہ طور پر جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی دھحیاں اڑائی ہے۔ لہذا جی بی حکومت فوری طو پر اس گستاخ کو گرفتار کر کے توہین اہلبیت کے قوانین کے مطابق سزا دی جائے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گستاخ امام زمانہ کے خلاف کل بروز جمعہ 31 جنوری 2025ء کو بلتستان بھر (سکردو، شگر، کھرمنگ، روندو) میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ تمام عاشقان امام زمانہ سے ان احتجاجات میں بھرپور انداز میں شرکت کی درخواست کی جاتی ہے۔ اجلاس میں استور مرکز کی جانب سے جو مطالبات اٹھائے گئے ہیں انکی مکمل حمایت کی گئی اور اس بات پر تاکید کی گئی کہ انتطامیہ کی جانب سے گرفتاری عمل میں نہ لائی گئی تو سخت لائحہ عمل دیا جائے گا۔