اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ نے نیب کی درخواست پر شہزاد اکبر اور فرح شہزادی کے پاسپورٹ منسوخ کر دیے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر اور بشریٰ بی بی کی دوست فرح شہزادی کے پاسپورٹ منسوخ کر دیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے نیب نے 28 جنوری کو بذریعہ خط پاسپورٹ منسوخی کی درخواست کی تھی جس کے بعد وزارت داخلہ نے دونوں کے پاسپورٹ منسوخ کیے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے 190 ملین پاونڈ کیس میں اشتہاری ملزمان کی پاسپورٹ منسوخی کی درخواست کی تھی۔ واضح رہے شہزاد اکبر اور فرح شہزاد ان دنوں پاکستان سے باہر مقیم ہیں۔