0
Tuesday 24 Dec 2024 22:11

پارہ چنار سے اظہار یکجہتی، کراچی میں ایم ڈبلیو ایم کا دھرنا

اسلام ٹائمز۔ پارہ چنار کے مومنین و مظلومین سے اظہار یکجہتی کیلئے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کراچی ڈویژن کی جانب سے نمائش چورنگی پر پرامن احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ احتجاجی دھرنے میں بزرگ عالم دین خطیب اہل بیتؑ علامہ سید حسن ظفر نقوی، علامہ شیخ محمد صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، علامہ ملک عباس سمیت دیگر علماءِ کرام و عوام کی بڑی تعداد سخت سردی کے موسم کے باوجود قومی و ملی غیرت و بیداری کے ساتھ شریک ہیں۔ ترجمان ایم ڈبلیو ایم کراچی نے عوام سے احتجاج میں شرکت کی اپیل کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1180229
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش