0
Saturday 30 Nov 2024 22:55

کرم کی صورتحال پر گرینڈ جرگہ

اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں جنگ بندی، حالات کو معمول پر لانے اور پائیدار قیام امن کیلئے اہم گرینڈ جرگہ منعقد ہوا، جس میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور، مجلس وحدت مسلمین کے رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین، سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی، مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف، کمشنر کوہاٹ، صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم ایڈوکیٹ، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، آئی جی خیبر پختونخوا پولیس، ایم پی اے کوہاٹ شفیع جان، ایم پی اے داؤد آفریدی اور کوہاٹ ڈویژن کے تمام پارلیمنٹرین سمیت شیعہ، سنی عمائدین و علماء شریک ہوئے۔ جرگے میں کئی اہم فیصلے اور اعلانات ہوئے، اس موقع پر امن کو برقرار رکھنے، شہداء اور دیگر نقصانات کے ازالہ کے لئے ہر قسم کی امداد کا اعلان بھی کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے ہتھیار اٹھانے والوں کے خلاف سخت کاروئی کا بھی اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ : 1175869
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش