اسلام ٹائمز۔ جامعہ شہید علامہ عارف الحسینی پشاور کی جانب سے شہدائے مقاومت اور شہدائے کانوائے پاراچنار کی یاد میں مجلس تکریم و تعظیم شہداء کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر شہداء کے بلندی درجات کیلئے قرآن خوانی کی گئی، جس کے بعد علامہ سید قیصر الحسینی، علامہ سید جمیل حسن شیرازی، علامہ سید نور حسین اور دیگر نے خطاب کیا اور شہداء کی قربانیوں پر روشنی ڈالی۔ پروگرام میں مدرسہ ہذا کے طلبہ اور عوام نے شرکت کی۔