اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف بلتستان ڈویژن کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت سابق وزیر تعمیرات وزیر سلیم منعقد ہوا، جس میں کثیر تعداد میں پارٹی، مدر ونگ، انصاف یوتھ ونگ، انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن، لائرز ونگ اور لیبر ونگ سمیت تمام عہدیداروں اور کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد پارٹی چیئرمین عمران کی پکار پر ملک گیر سطح پر 24 نومبر کو ڈی چوک اسلام آباد احتجاج میں شرکت کے حوالے سے بلایا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے بانی چیئرمین عمران کی پکار پر لبیک کہتے ہوئے ہر صورت شرکت کو یقینی بنانے کیلئے ہر کارکن کو عمران خان کا پیغام عوام تک پہچانے پر زور دیا۔