0
Thursday 7 Nov 2024 11:10

سکردو، حمایت فلسطین و ثمرات نظام ولایت کانفرنس

اسلام ٹائمز۔ سکردو میں حمایت فلسطین و ثمرات ولی فقیہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اسلامی تحریک بلتستان ڈیویژن کی جانب سے حمایت فلسطین و ثمرات نظام ولایت کانفرنس میں داعی اتحاد بین المسلمین علامہ شیخ محمد حسن جعفری، صدر انجمن امامیہ آغا باقر الحسینی، امام جمعہ گہوری حجتہ الاسلام سید علی موسوی، امام جمعہ گمبہ سکردو آغا سید احمد شاہ الحسینی، صوبائی صدر اسلامی تحریک علامہ شیخ مرزا علی و علماء و زعماء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تلاوت کا شرف شیخ ذاکر فخر الدین نے حاصل کیا۔
 
اس کانفرنس کے میزبان شیخ مرزا علی نے اظہار خیال کرتے ہوئے شرکاء محفل کو خیر مقدم کہا اور مسئلہ فلسطین کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ آغا باقر الحسینی نے راہ قدس کے شہید سید حسن نصر اللہ اسماعیل ہانیہ اور دیگر شہداء کی شہادت پر ولی فقیہ حضرت آیت اللہ خامنہ ای و حضرت آیت اللہ سیستانی کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی اور کہا قدس کی آزادی حسن نصراللہ کی آرزو تھی اور اسی آرزو کے حصول میں جدوجہد جاری رکھتے ہوئے شہداء کربلا کی صف میں شامل ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 1171234
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش