اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفی کے زیر اہتمام فلسطین اور غزہ کے حوالے سے خصوصی کانفرنس کا انعقاد گلگت بلتستان میں کیا جا رہا ہے جس سلسلے میں وحدت امت کانفرنس گلگت میں امامیہ عید گاہ پر منعقد ہوئی۔ لبیک یا غزہ، لبیک یا اقصیٰ کے عنوان سے منعقدہ اس کانفرنس میں علامہ سید جواد نقوی اور جماعت اسلامی کے سابق امیر سراج الحق خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ کانفرنس میں گلگت بلتستان کے تمام مکاتب فکر کے علما کے ساتھ اہم سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی۔