0
Sunday 27 Oct 2024 09:14

علامہ شبیر حسن میثمی کا دورہ گلگت بلتستان

اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے سکردو میں گلگت بلتستان کے آئندہ تین سال کے تنظیمی الیکشن کی صدارت کی اور بطور الیکشن کمیشن افسر اپنے فرائض سر انجام دیئے۔ بعد ازاں انتخابی مراحل زیر نگرانی مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ انجام پائے، جس میں شیخ مرزا علی آئندہ تین سال کیلئے گلگت بلتستان کے میر کارواں منتخب ہوئے، جن سے حجۃ الاسلام والمسلمین آغا عباس علی رضوی نے حلف لیا، اجلاس میں مجاہدین اسلام کی کامیابی کی خصوصی دعائیں بھی کی گئیں، تقریب کے اختتام پر دعائے امام زمانہ عج کی تلاوت بھی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 1169004
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش