0
Monday 7 Oct 2024 20:13

تحریک بیداری امت مصطفیٰ کی عالمی یوم طوفان الاقصیٰ ریلی

اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفی کی جانب سے عالمی یوم طوفان الاقصی کے موقع پر ملک بھر میں ریلیاں اور اجتماعات منعقد کیے گئے۔ لاہور، اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ، پشاور، گلگت، بلتستان، ملتان، ساہیوال، ڈیرہ اسماعیل خان، بھکر، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، لاڑکانہ اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ لاہور میں یکجہتی غزہ و لبنان مارچ مسلم ٹاؤن موڑ سے بھیکے وال موڑ تک ہوا جس میں مرد و خواتین، بچے، علماء کرام، مختلف مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے بھرپور شرکت کی۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ حماس کے "آپریشن طوفان الاقصیٰ" نے انٹیلی جنس اور عسکری شعبے میں برتری کی دعویدار ناجائز صہیونی ریاست کی ناک خاک میں رگڑ دی ہے اور ایک سال گزرنے کے باوجود بھی وہ امریکا کی جانب سے فراہم کردہ تمام تر فوجی، مالی و سیاسی حمایت اور بدترین جنگی جرائم کے باوجود اپنا اعلان کردہ ایک بھی ہدف حاصل نہیں کر سکی۔
خبر کا کوڈ : 1164994
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش