اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے خلاف لڑنے والی مزاحمتی تحریکوں خاص طور پر حماس، حزب اللہ، اور انصار اللہ کے مجاہدین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اور شہید راہ قدس سید حسن نصراللہ اور اسماعیل ہنیہ سمیت تمام شہداء سے تجدید عہد کے لیےوحدت ہاوس صوبائی سیکریٹریٹ میں دعائیہ اجتماع و چراغاں کیا گیا۔ جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی، نائب صدر صوبہ سندھ علامہ مختار امامی، صدر کراچی ڈویژن علامہ صادق جعفری، سیکریٹری سیاسیات کراچی ڈویژن علامہ مبشر حسن، صدر عزاداری ونگ کراچی رضی حیدر زیدی، مولانا منہال بنگش، مولانا عمید کاظمی سمیت دیگر ذمہ داران اور عوام نے کثیر تعداد نے شرکت کی اور شہداء راہ قدس سے تجدید عہد کیا۔