0
Wednesday 2 Oct 2024 19:42

کراچی، شہید حسن نصر اللہ سے تجدید عہد کیلئے چراغاں

اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی میں نمائش چورنگی پر شہدائے حماس و حزب اللہ بالخصوص سید حسن نصراللہ اور اسماعیل ہانیہ سے تجدید عہد کرنے کیلئے شمع روشن کرنے کا پروگرام منعقد کیا۔ چراغاں کے پروگرام میں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ اور حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی بڑی بڑی تصاویر آویزاں کی گئی تھیں۔ چراغاں کی تقریب میں جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی، علامہ مختار امامی، سابق رکن سندھ اسمبلی میجر (ر) قمر عباس، پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے رہنما پیر ازہر علی ہمدانی، جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ عقیل انجم قادری، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی، جمعیت اہلحدیث کے رہنما مفتی مرتضیٰ رحمانی، تحریک ہزارہ کے محمد ارشد سمیت علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، رضی حیدر، علامہ نہال بنگش، علامہ حمید کاظمی، مولانا حسین مسعودی، زیب فاطمہ، صدف علی، سارہ نوازش سمیت خواتین و بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شہید حسن نصراللہ اور شہید اسماعیل ھانیہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شہریوں نے سید حسن نصر اللہ اور اسماعیل ھانیہ کی تصاویر پر گلدستے رکھے اور شمعیں بھی روشن کیں۔
خبر کا کوڈ : 1163926
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش