سردار مقاومت سید حسن نصر اللہ کی شہادت کیخلاف سکردو میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور ظالم و جابر صیہونی ریاست کیخلاف اپنے بھرپور غم و غصّے کا اظہار کرتے ہوئے شہید حسن نصر اللہ کی راہ پر گامزن رہنے اور ان کے مشن کے ساتھ منسلک رہنے کا عزم و ارادے کا اظہار کیا۔ سکردو میں احتجاج کی کال مرکزی انجمن امامیہ کی جانب سے دی گئی تھی۔ سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر گلگت بلتستان میں تین روزہ سوگ منایا جا رہا ہے جبکہ اتوار کے روز بلتستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہرتال بھی کی گئی۔