0
Monday 20 Jan 2025 00:49

نواز شریف اور فیملی کو دھمکیاں دینے پر گرفتار پی ٹی آئی کارکن گلفام کیانی رہا

نواز شریف اور فیملی کو دھمکیاں دینے پر گرفتار پی ٹی آئی کارکن گلفام کیانی رہا
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے پی ٹی آئی کے کارکن گلفام کیانی کو رہا کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی کارکن گلفام 24 گھنٹے پولیس کی تحویل میں رہنے کے بعد رہا ہوئے، پولیس نے گلفام کیانی کو ضمانت پر رہا کیا۔ گلفام کیانی نے اپنے بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے کے فیصلے پر مجھے غصہ آگیا تھا، پولیس نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس سے دور رہنے کا کہا ہے۔ سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکن گلفام کیانی کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے 5 سو میٹر سے زیادہ قریب نہیں جا سکتا۔
خبر کا کوڈ : 1185317
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش