0
Sunday 19 Jan 2025 23:59

سندھ میں کورونا اور انفلوئنزا کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر فوری اقدامات کی ہدایات

سندھ میں کورونا اور انفلوئنزا کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر فوری اقدامات کی ہدایات
اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں کورونا اور انفلوئنزا ایچ ون این ون کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر ڈی جی ہیلتھ سروسز سندھ نے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیرز کو فوری اقدامات کی ہدایات جاری کر دی۔ ہدایت کے مطابق تمام مراکز صحت میں کورونا اور انفلوئنزا کی سخت نگرانی کو یقینی بنایا جائے، تاکہ کسی بھی کیس کا جلد پتہ چل سکے اور فوری علاج فراہم کیا جا سکے، مشتبہ اور تصدیق شدہ کیسز کی بروقت رپورٹنگ کی جائے۔ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ اسپتالوں میں عملے کیلئے حفاظتی سامان (PPE) کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے، تاکہ صحت کے کارکن محفوظ رہیں اور انفیکشن کا پھیلاؤ روکا جا سکے۔

ویکسینیشن کے فوائد کو عوام تک پہنچانے کیلئے کمیونٹی میں شعور اجاگر کیا جائے، تاکہ لوگ ویکسینیشن کروا سکیں۔ سرکاری اور نجی صحت مراکز میں انفیکشن کنٹرول کے مؤثر اقدامات نافذ کیے جائیں، تاکہ بیماری کا پھیلاؤ روکا جا سکے۔ عوامی آگاہی مہم شروع کی جائے، جس میں ماسک پہننے، ہاتھ دھونے اور سماجی فاصلہ رکھنے پر زور دیا جائے، تاکہ لوگوں کو بیماری سے بچنے کے طریقوں سے آگاہ کیا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 1185313
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش