0
Sunday 19 Jan 2025 23:11

اسرائیل غزہ کیساتھ ہونیوالی جنگ میں اپنے تمام اہداف میں ناکام ہوا، ڈاکٹر خالد القدومی

اسرائیل غزہ کیساتھ ہونیوالی جنگ میں اپنے تمام اہداف میں ناکام ہوا، ڈاکٹر خالد القدومی
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد القدومی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے جنگ کے جو بھی اہداف بتائے تھے، وہ ان تمام میں ناکام ہوا، اسرائیل بطور ریاست ناقابل اعتماد ہے، وہ مذاکرات پر مجبور ہوا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے حماس کے ترجمان خالد القدومی نے کہا کہ پوری دنیا کے فریڈم فائٹرز اور عالم اسلام کو مبارک باد دیتے ہیں، پوری دنیا خصوصاً عالم اسلام کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ دوسری جانب بالآخر 15 ماہ بعد غزہ کے محصور اور مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی فضائی حملوں کا سلسلہ تھم گیا۔

پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بج کر پندرہ منٹ پر غزہ میں جنگ بندی کا آغاز ہوچکا ہے، جنگ بندی معاہدے کے تحت قیدیوں کا تبادلہ آج ہی کیا جائے گا۔ اسرائیل کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے جنگ بندی پر عملدرآمد سوا تین گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا، اسرائیل نے آخری لمحے تک غزہ پر فضائی حملے کرکے آج مزید 19 فلسطینیوں کو شہید کیا۔ 7 اکتوبر 2023ء سے آج 19 جنوری 2025ء کے دوران 46 ہزار 899 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ فلسطینی حکام کے مطابق شہید فلسطینیوں میں 30 ہزار سے زائد بچے اور خواتین شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1185319
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش