0
Monday 20 Jan 2025 01:26
پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ 190 ملین پاؤنڈ کا تھا

دنیا نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ دیکھ لیا، اب تم آؤٹ ہوچکے، عطا تارڑ

دنیا نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ دیکھ لیا، اب تم آؤٹ ہوچکے، عطا تارڑ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پوری دنیا نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ دیکھ لیا، اب تم آؤٹ ہوچکے۔ لاہور میں اپنے آبائی حلقے میں ترقیاتی کاموں کے جائزے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ہر جگہ سے اچھی خبریں آرہی ہیں، پچھلے سال مہنگائی 38 فیصد تھی اب 3.9 فیصد پر ہے، معیشت کی ترقی کے حوالے سے عالمی ادارے بھی بات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈال دیا ہے، پاکستان پر بیرون ملک کے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے، آج معیشت گروتھ کی طرف جارہی ہے، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ 190 ملین پاؤنڈز کا تھا۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آج مجرم اور اس کے حواریوں کو سزا ہوئی ہے، این سی اے نے پیسہ پاکستان کو دیا، انہوں نے جیبوں میں ڈال لیا، انہوں نے رشوت کے طور پر 5-5 قیراط کی انگوٹھیاں لیں، اپنی کرپشن کو چھپانے کیلئے اب مذہب کا استعمال کررہے ہیں، ان کو شرم آنی چاہیے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ یہ اسلامی ٹچ، مذہب کارڈ استعمال کرکے جھوٹے بولتے ہیں، یہ مذہب کے پیچھے چھپ کر بچنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، اب جو مرضی کارڈ لے آؤ، تم پر مہر لگ چکی، تم ایک سرٹیفائیڈ ڈاکو ہو، انہوں نے ملک میں تقسیم ڈالی، سیاست کو زہر آلود کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت نے صرف ایک ہی چیز سکھائی ہے کہ عوام کی خدمت کرتے رہنا۔ جس دن ان کو سزا ہوئی سٹاک مارکیٹ 1 ہزار پوائنٹ اوپر گئی، ملکی معیشت، بزنس پر اس سزا کا مثبت اثر پڑا، تم جہاں مرضی اپیل کرو اس سزا کا تمہارے پاس جواب نہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پوری دنیا نے تمہارا اصل چہرہ دیکھ لیا،اب تم آؤٹ ہوچکے، یہ ملک ترقی کرے گا اور عوام خوشحال ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 1185320
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش