0
Friday 27 Sep 2024 23:23

عالم اسلام عالم کفر کے خلاف جہاد کا اعلان کرے، جشن صادقینؑ اور محفل میلاد

اسلام ٹائمز۔ دعا کمیٹی صوبائی سکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے تحت ہفتہ وار مرکزی اجتماعی دعائے توسل و سالانہ عظیم الشان جشن صادقین اور محفل میلاد کا انعقاد محفل شاہ خراسان روڈ پر کیا گیا۔ دعا کی تلاوت کا سعادت مولانا قاری محمد حسین ترابی نے حاصل کی جبکہ مشہور و معروف نعمت، منقبت خواں، شعراء کرام نے بارگاہ رسالت و امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا، جس میں سید ناصر آغا، فیضان رضا قادری، حکیم فیض سلطان قادری، ثاقب رضا ثاقب، قیصر جعفری، فہیم زیدی، نایاب زیدی، محمد تقی ایڈوکیٹ، ظہیر جارچوی، حیدر رضا زیدی، علی جلالوی، علی رضا جعفری، محمد ابراہیم، اقبال کاظمی، رضی زیدی، وسیم عباس، عامر کاظمی، حسن علی، افسر جعفری، وقار حسین، ریاست میر شامل تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ناصر الحسینی نے کہا کہ عالم اسلام کو چاہیئے کہ وہ تعلیمات رسول خدا (ص) امام جعفر صادق (ع) سے سبق حاصل کرتے ہوئے عالم کفر کے خلاف جہاد کا اعلان کریں، آج جس طرح عالمی دہشت گرد امریکہ اسرائیل نے فلسطین، لبنان اور دیگر اسلامی ممالک میں دہشت گردی کا بازار گرم کیا ہے، مسلمانوں کو متحد ہوکر امریکی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف مظلوم فلسطینیوں و لبنان کے ساتھ دیں۔ محفل کے اختتام پر شرکاء میں نیاز تقسیم کی گئی۔ آخر میں مظلوم فلسطینیوں اور لبنان کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور شہدائے ملت جعفریہ پاکستان شہدائے فلسطین و لبنان کے شہداء اور کل مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 1162908
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش