0
Friday 27 Sep 2024 18:40

سکردو، فلسطین، لبنان، پاراچنار سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

اسلام ٹائمز۔ انجمن امامیہ بلتستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن کی جانب سے بعد از نماز جمعہ حمایت مظلومین جہان بلخصوص فلسطین لبنان اور پارہ چنار کے مومنین کی حمایت میں مرکزی جامع مسجد سکردو سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ یادگار شہداء پر علماء اور مقررین نے امریکہ اور اسرائیل کے جاری ظلم ستم اور مسلمان حکمرانوں کی خاموشی کی بھر پور انداز میں مذمت کی۔ پارہ چنار میں شیعہ مومنین پر تکفیری دہشت گردوں کے حملوں کی بھی مذمت کی اور ریاستی اداروں کی مجرمانہ خاموشی کی بھرپور مذمت بھی کی گئی۔
 
مقررین نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہونے کے ناطے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور ظالم اسرائیل اور امریکہ کے ناروا کردار کے خلاف آواز اٹھانا چاہیئے تھا لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پاکستانی ریاستی ادارے مسئلہ فلسطین میں بھی خاموش اور پارہ چنار میں تکفیری دہشت گردی کے مقابلے میں بھی خاموش نظر آتے ہیں۔ پاکستان کو بنانے میں تشیع کا کردار رہا ہے پاکستان میں تشیع محفوظ نہیں تو کوئی بھی محفوظ نہیں رہ سکتا۔ پارہ چنار میں 11 دنوں سے حملے ہو رہے ہیں۔ کہاں ہے فوج، کہاں ہے ایف سی، کیوں تماشا دیکھ رہے ہو۔
خبر کا کوڈ : 1162859
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش