اسلام ٹائمز۔ جشن ولادت باسعادت خاتم المرسلین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران نے 12 تا 17 ربیع الاول کو "ہفتہ وحدت " کا نام دیا ہے، اور اس مناسبت سے خانہ فرہنگ قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ ایران لاہور کے زیراہتمام ’’سیرت پیغمبرﷺ اور اہلبیتؑ‘‘ کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں سربراہ مرکزی جمعیت اہلحدیث علامہ ضیاءاللہ شاہ بخاری، مسند نشیں آستانہ عالیہ سندر شریف پیر سید محمد حبیب عرفانی، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، صدر مجلس وحدت مسلمین علامہ علی اکبر کاظمی، سربراہ شیعہ علما کونسل حافظ کاظم رضا نقوی، مفتی سید عاشق حسین، علامہ محمد حسین گولڑوی، جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین سید حسن رضا ہمدانی، پروفیسر سید محمود غزنوی، سربراہ تحریک وحدت اسلامی پاکستان صاحبزادہ پرویز اکبر ساقی، علامہ محمد خان لغاری اور ڈاکٹر پیر طارق شریف زادہ، نے حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔