0
Saturday 17 Aug 2024 13:53

ملتان، وحدت یوتھ کی شجرکاری مہم 

اسلام ٹائمز۔ 14 اگست یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے وحدت یوتھ پاکستان کی جانب 10 اگست سے 16 اگست تک ہفتہ شجر کاری منایا گیا، اس حوالے سے وحدت یوتھ سٹی ملتان کی جانب سے بہشت زہرا ملتان میں پودے لگائے گئے۔ اس موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری تنظیم سازی وجاہت علی، ڈویژنل صدر تیمور حسن، نائب صدر فرقان علی، جنرل سیکرٹری ارتضی نقوی، سیکرٹری تنظیم سازی حسن رضا حیدری، سٹی صدر حسین و کابینہ، جواد رضا جعفری، احسن مہدی، مولانا سید محمد کاظمی، اور پروفیسر ڈاکٹر شوذب کاظمی موجود رہے۔ ڈویژنل صدر تیمور حسن نے کہا کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظر درخت لگانا انتہائی ضروری ہے، اگر آج ہم نے اس جانب توجہ نہ کی تو آنے والی نسلیں اس کا خمیازہ بھگتیں گی۔
خبر کا کوڈ : 1154391
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش