0
Saturday 17 Aug 2024 09:34

لاہور، شہید اسماعیل ہانیہ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

اسلام ٹائمز۔ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران میں فلسطینی لیڈر شہید اسماعیل ہانیہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب بعنوان “پُرامن بقائے باہمی اور مزاحمت “ کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی خانہ فرہنگ ایران ڈاکٹر اصغر مسعود نے کہا ہے کہ ہم دنیا کے امن کیلئے مظلوموں کی حمایت کرتے ہیں اور ظالموں کے دشمن رہیں گے۔ صیہونیوں کے جرائم کا جواب ضرور دیا جائے گا اور شدید انتقام اور "وعدہ صادق" سے زیادہ سخت حملہ ہو کر رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ انقلابی مومن کو مزاحمت کی راہ میں الٰہی مدد بھی حاصل ہوتی ہے، اگر حق کے پیروکار اپنے حق پر قائم رہیں تو حق فتح یاب ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ  اسرائیل نہ صرف فلسطین، بلکہ پوری امت مسلمہ کیلئے ایک خطرہ ہے، اسلامی ممالک کو اس خطرے کیخلاف متحد ہونا چاہیے، انسانی حقوق کے دعویداروں کو غزہ میں انسانیت ذِبَح ہوتے نظر نہیں آتی؟۔
 
خبر کا کوڈ : 1154263
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش