0
Sunday 28 Jul 2024 15:47

لیہ، ایم ڈبلیو ایم کی احتجاجی ریلی

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لیہ کے زیراہتمام بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے جا گرفتاریوں اور لاقانونیت کیخلاف علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر لیہ شہر میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی نماز جمعہ کے بعد جامعہ دارالقرآن سے نکالی گئی، ریلی کی قیادت ضلعی صدر ساجد حسین گشکوری کر رہے تھے، اس موقع پر شرکاء حکومتی مظالم کیخلاف نعرہ بازی کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ کے پاکستان کے بہادر عوام نے ہمیشہ ظلم و جبر کے خلاف آواز بلند کی ہے۔ فارم 47 پر قائم جعلی مینڈیٹ کی حامل حکومت عوام اور عوامی رائے سے خوفزدہ ہے۔ آج ملک کے مختلف علاقوں میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پرامن مظاہروں کو روکنے کی کوشش کی گئی۔ 
خبر کا کوڈ : 1150484
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش