0
Saturday 20 Jul 2024 23:11

گورنر ہاؤس میں کراچی انٹرپرینورز آرگنائزیشن اور قونصل جنرلز سے میٹ اپ پروگرام

اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹسوری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ بھی صوبے کی ترقی کے خواہشمند ہیں۔ہفتہ کو گورنر ہاؤس میں کراچی انٹرپرینورز آرگنائزیشن اور کراچی میں تعینات قونصل جنرلز سے میٹ اپ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ گورنر ہاؤس سندھ کا نظام اور کلچر تبدیل کردیا ہے، جو دوسروں کو جگہ نہیں دیتے آج گورنر ہاوس میں انکی جگہ نہیں ہے۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ حیدر آباد میں میئر حیدرآباد کی اجازت سے آئی ٹی ٹریننگ ٹیسٹ جاری ہیں، حیدر آباد سے بھی 50 ہزار طالب علم آئی ٹی کی تربیت حاصل کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل نے آئی ٹی ٹرینڈ پہلے بیج کو روزگار فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے، ہدف ہے کہ 10ل لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی کی تربیت فراہم کی جائے تاکہ ان تربیت یافتہ بچوں کے ذریعے 12 ارب ڈالر معیشت میں شامل ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ متعدد ممالک کے قونصل جنرلز نے گورنر آئی ٹی کورس مکمل کرنے والوں کو روزگار فراہم کرنے کا عندیہ دیا ہے، اگر ہم دنیا میں ہونے والی ترقی سے فائدہ اٹھائیں تو آئندہ 3 سال بعد آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ 70 سال میں سب کو آزما لیا ہے، اب نوجوانوں کے نئے آئیڈیاز کو سپورٹ کرنے کا وقت ہے اور آج کی تقریب کا مقصد غیر ملکی قونصل جنرل کے ذریعے معیشت کو بہتر کرنا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ آئی ٹی کو ایس آئی ایف سی ایجنڈے میں شامل کرنے پر وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف حافظ عاصم منیر کا مشکور ہوں، یو اے ای نے ای او کراچی کی ٹیم کو قونصلیٹ میں مدعو کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قونصل جنرلز اور کراچی انٹرپرینورز آرگنائزیشن کے درمیان رابطے کے لیے گورنر ہاؤس میں قائم کیا جارہا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ معاشی بحران سے نکل کر تیز رفتار ترقی کے لیے اجتماعی سوچ کو تبدیل کرنا ہوگا اور دور جدید کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تخلیقی صلاحیتوں کو استعمال کرنا ہوگا۔ تقریب میں کراچی میں تعینات ایران، جاپان، تھائی لینڈ، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، چین، جرمنی، بنگلہ دیش، برطانیہ، روس کے قونصل جنرلز اور کراچی انٹرپرینورز آرگنائزیشن کے نمائندوں نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 1148841
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش