اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے انچولی کراچی میں مجلس عزا کے دوران فلسطینی مسلمانوں سے یکجہتی اور اسرائیلی بربریت کے خلاف احتجاج میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر صابر ابو مریم نے امام حسین علیہ السلام کے ہزاروں سوگواروں سے خطاب کرتے ہوئے امام حسین علیہ السلام کا فلسفہ بیان کیا اور غزہ کی موجودہ صورت حال کو آج کے کربلا سے ہم آہنگ کیا۔ انہوں نے فلسطین کی حمایت میں حسینی نوجوانوں کی ذمہ داریوں پر بھی زور دیا۔