اسلام ٹائمز۔ امامیہ فورم پاکستان کی جانب سے کراچی میں مظلوم فلسطینی بچوں کی یاد میں مظلوم کربلا سے سبق لیتے ہوئے مجلس عزا سے قبل صدائے حق بلند کیا گیا۔ جس میں کمسن بچوں نے فلسطینی معصوم بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم، پلے کارڈ اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔ عزاداروں کی جانب سے فلسطینی مظالم کی شدید مذمت کی گئی۔ احتجاج میں مولانا عارف شاہ کاظمی، مولانا اصغر حسین شہیدی، مولانا اطہر مشہدی، مولانا یٰسین مجلسی، ظفر حیدر (ڈویژنل صدر آئی ایس او کراچی)، عسکری دیوجانی (چیئرمین یوتھ فاؤنڈیشن)، صابر ابو مریم (فلسطین فاؤنڈیشن) سمیت دیگر ملی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور غاصب صیہونی ریاست سے اظہار برائت کیا۔