اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ہی دنیا میں محبان اہل بیتؑ نواسہ رسول امام حسینؑ اور ان کے رفقاء کی کربلا میں لازوال قربانی کو یاد کرنے کیلئے عشرہ مجالس کا انعقاد کرتے ہیں۔ پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کراچی میں بھی ہر سال کی طرح امسال بھی محرم الحرام کی مناسبت سے عشرہ مجالس عزا کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ سولجر بازار کے علاقے میں موجود نشتر پارک میں مرکزی مجالس عزا سے معروف عالم دین حجتہ السلام علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی خطاب کررہے ہیں۔ مجالس عزا میں عزاداران امام حسینؑ بہت بڑی تعداد میں شرکت کررہے ہیں۔ اس موقع پر بوتراب اسکاؤٹس کے رضاکار سیکورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔