0
Saturday 6 Jul 2024 16:21

جامعہ نجف سکردو میں دستار بندی کی تقریب

  • جامعہ نجف سکردو میں تقسیم اسناد اور دستار بندی کی تقریب

    جامعہ نجف سکردو میں تقسیم اسناد اور دستار بندی کی تقریب

اسلام ٹائمز۔ جامعۃ النجف سکردو سے امسال فارغ التحصیل ہونے والے 18سینئر طلبا کے اعزاز میں تقسیم اسناد اور دستار بندی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس بابرکت پروگرام میں علماء، دانشوروں اور طلباء کے سرپرستوں نے شرکت کی۔ تلاوت قرآن مجید کا شرف قاری عرفان حیدر نے حاصل کیا۔ حسین بشیر سلطانی نے بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ سید محمد علی شاہ الحسینی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ کی تعلیمی و تحقیقی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ مولانا آفتاب احمد نے مدرسہ کے دیگر طلبا کی نمائندگی میں سینئر طلبہ کو خدا حافظ کہا۔ رضوان علی نے بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ 
 
شیخ محمود ذاکری نے طلبہ کے والدین کی نمائندگی میں سامعین سے خطاب کیا۔ انہوں نے جامعہ نجف کا شکریہ ادا کیا۔ مولانا محمد ذاکر جعفری نے فارغ التحصیل طلباء کی نمائندگی کرتے ہوئے جامعۃ النجف کے اساتذہ اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے طلباء کی بہترین تعلیم وتربیت کے لیے زحمات اٹھائیں اور تحقیق کے میدان میں طلبا کی سر پرستی کی۔ جامعۃ النجف کے فارغ التحصیل پی ایچ ڈی پروفیسر ڈاکٹر جمیل حسین نے کہا کہ جس طالب علم کی نظر آخری ہدف پر ہو اسے راستے کی صعوبتوں کا احساس نہیں ہوتا۔ انہوں نے مادر علمی کی شاندار کامیابی پر مبارک باد دی۔
 
مشہور ماہر تعلیم سید ہادی کاظمی نے کہا کہ جامعۃ النجف سکردو ایک ایسا منفرد ادارہ ہے جہاں سے جدید معاشرے کے تقاضوں کے مطابق طلبہ کی تعلیم و تربیت کا اہتمام ہو رہا ہے۔ اس مدرسے کے اساتذہ کرام باصلاحیت اور ماہر ادیب ہیں۔ جس معاشرے میں اہل تقویٰ اور متخصص علما ہوں وہ معاشرے کو تبدیل کرتے ہیں۔ جامعہ روحانیت بلتستان قم کے صدر آغا سید احمد رضوی نے کہا کہ علم کے نتیجے میں ہمارے اندر تواضع، مزید حصول علم و ہنر کی تڑپ اور تواضع کی صفت آنی چاہئے۔ انہوں نے طلبہ کو بہترین تعلیم وتربیت کی راہ پر گامزن کرنے پر اور آج کی اس پر وقار تقریب کے انعقاد پر مسئولین جامعۃالنجف کو مبارک باد دی اور شکریہ ادا کیا۔
 
بعد ازاں سید مصطفیٰ موسوی، سید احمد رضوی، شیخ سجاد حسین مفتی اور شیخ احمد علی نوری نے فارغ التحصیل ہونے والے 18 طلبہ کو اپنے ہاتھوں سے لباس روحانیت پہنایا۔ تعلیمی و تحقیقی شعبے میں بہترین کارکردگی پر علمائے کرام، دانشوران ملت اور ماہرین تعلیم کے ہاتھوں فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ کو اسناد سے نوازا گیا۔ معروف عالم دین سید مصطفیٰ موسوی نے کہا کہ جامعۃ النجف سکردو کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں دینی اور عصری علوم کا حسین امتزاج پایا جاتا ہے۔ طلبہ کو ظاہری رنگ و شکل کے بجائے حقیقت تک رسائی کی کوشش کرنی چاہئے۔
 
 استاد شیخ سجاد حسین مفتی نے اپنے اختتامی خطاب میں طلبہ کے والدین، شرکاء اور مدرسے کے حلقہ محسنین کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ دستار بندی کی صورت میں ایک بڑی ذمہ داری آپ طلبا کے ذمے آئی ہے اور وہ ہے عالم انسانیت کو کمال آدمیت کی راہ پر گامزن کرنا۔ علامہ مفتی نے آخر میں تمام طلباء کی کامیابی و کامرانی، مدرسے کی مزید ترقی، امام عصر ع کے ظہورِ میں تعجیل عالم اسلام کی کامیابی، اسلام کے دشمنوں کی بربادی اور شیاطین جن و انس کے شر سے ملک عزیز کی حفاظت کی دعا کی۔ اس تقریب کی نظامت کے فرائض استاد حوزہ شیخ اشرف مظہر نے انجام دیے۔
خبر کا کوڈ : 1146116
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش