اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی، شہید وزیر خارجہ امیرعبداللہیان اور دیگر شہدا کے چہلم کے موقع پر اسلام آباد میں موجود سفارتخانے میں تعزیتی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں سفیر ایران رضا امیری مقدم، آغا نواب، لیاقت بلوچ، عبداللہ حمید گل، ناصر شیرازی، پروفیسر سلیم مظہر، اعجازالحق، مولانا انتصار حیدر جعفری، زمرد خان، صفدر گیلانی، سید ساجد نقوی اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ حجۃ الاسلام والمسلمین حاجی آغا نواب یونیورسٹی آف ادیان ایران کے سربراہ نے سفیر محترم ایران امیر مقدم کا اس پروگرام کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی گورنمنٹ اور عوام کی اس عظیم سانحے کے موقع پر ہم دلی تعزیت کرنے پر ہم ان کی قدر کرتے ہیں۔