0
Thursday 30 May 2024 01:31

کراچی، ابراہیم رئیسی و رفقاء کی یاد میں دعائیہ اجتماع و چراغاں

اسلام ٹائمز۔ دعا کمیٹی صوبائی سکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے تحت ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی و دیگر رفقاء یاد میں دعائیہ اجتماع اور چراغاں کا انعقاد محفل شاہ خراسان روڈ کراچی پر کیا گیا۔ دعا کی تلاوت کی سعادت مولانا حمید کاظمی نے حاصل کی جس میں خصوصی شرکت خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران کے ڈائریکٹر جنرل سعید طالبی نیا، اورنگزیب سلطان، میونسپل کمشنر ظفر اقبال، شاہد راجپوت، صحافی شہزاد بٹ، مولانا بشیر، بین المذاہب فورم کے مولانا علی حجتی، مولانا سلمان کاظمی، مولانا فیروز الدین رحمانی، کیپٹن محمد ناظم، مولانا مرتضی رحمانی، فلسطین فاؤنڈیشن کے صابر ابومریم، ثاقب رضا ثاقب، ناصر آغا، کمال امروہوی، علی جلالوی، شیزا زیدی، بوتراب اسکاؤٹس، حیدری اسکاؤٹس، پاک قاسمی گارڈ، ماتمی انجمنوں، سماجی، سیاسی، اسکاؤٹس کے نمائندوں کی کثیر تعداد اور مومنین و خواتین نے شرکت کی۔ پروگرام میں نظامت کے فرائض ناصر الحسینی نے انجام دیئے۔ اس موقع پر اسکاؤٹس کے دستوں نے آیت اللہ ابراہیم رئیسی و رفقاء کو سلامی پیش کی۔ تقریب سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ ابراہیم رئیسی امت مسلمہ کے عظیم لیڈر تھے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ بحیثیت صدر ابراییم رئیسی بے سب سے پہلے غاصب اسرائیل کے خلاف کاروائی کی، ابراہیم رئیسی نے خطے میں امن و امان اسلامی ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کیلئے مثالی کوشش کی، ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، سید ابراہیم رئیسی کی شہادت کے بعد امت مسلمہ عظیم لیڈر سے محروم ہوگئی۔ تقریب کے اختتام پر آیت اللہ ابراہیم رئیسی و ساتھیوں کیلئے اور شہدائے ملت جعفریہ پاکستان و کل مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور رہنماؤں نے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی۔
خبر کا کوڈ : 1138482
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش