اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) کی جانب سے کراچی میں عالمی یوم القدس کی مناسبت سے احتجاجی ریلی جیل چورنگی سے براستہ یونیورسٹی روڈ مزار قائد تک نکالی گئی، جس کی قیادت مولانا عمیس حیدر نے کی جبکہ دیگر مکاتب فکر کے علمائے کرام عوام، علماء و دانشور اور تمام مکاتب فکر کے اکابرین اور طلبہ شریک ہوئے۔ شرکاء احتجاج اسرائیل کے خلاف صدائے احتجاج بلند کررہے تھے۔ اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالمی یوم القدس کی بات کا تقاضہ کرتا ہے کہ ہم بحیثیت انسان فلسطین کے مسلمانوں کی حمایت کریں۔