اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے بھوجانی ہال کراچی میں منعقدہ بیاد شہدائے ملت جعفریہ، شہید ڈاکٹر حیدر عباس کی سالانہ برسی میں خصوصی شرکت کی اور خطاب بھی کیا، اس موقع پر کراچی ڈویژن کے تنظیمی ذمہ داران بھی موجود تھے۔ مرکزی سیکرٹری جنرل نے شہید حیدر عباس کی مجاہدانہ کاوشوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ بعد ازاں تمام شہداء ملت جعفریہ کیلئے اجتماعی فاتحہ خوانی بھی ہوئی۔