اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام ماہ مبارک رمضان کی فیوض و برکات کو سمیٹنے کیلئے شب دعا برائے تزکیہ نفس کا انعقاد صحن شبیہ ضریح امام حسینؑ علیہ السلام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی میں کیا گیا، جس میں نظامت کے فرائض علامہ مبشر حسن نے انجام دیئے، تلاوت کلام پاک کی سعادت مولانا سید ظہیر حسین زیدی نے حاصل کی، جبکہ مولانا سید حسن ظفر نقوی، مولانا سید باقر عباس زیدی، مولانا سید حسن رضا نقوی، مولانا صادق جعفری، مولانا حیات عباس نجفی و دیگر نے خطاب کیا۔ شب دعا میں معروف نوحہ و منقبت خواں و قاری سید شجاع رضوی نے دعائے کمیل کی تلاوت کا شرف حاصل کیا، مومنین کی کثیر تعداد نے شب دعا میں شرکت کی، آخر میں شرکاء کیلئے سحری کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔