1
Sunday 10 Mar 2024 14:17

جعفریہ الائنس کے تحت استقبال ماہ رمضان کانفرنس

اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے تحت استقبال ماہ رمضان کانفرنس شاہ نجف امام بارگاہ مارٹن روڈ میں بزرگ عالم دین علامہ رضی جعفر نقوی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں علامہ سید ناظر عباس تقوی، علامہ حسین مسعودی، علامہ باقر حسین زیدی، علامہ رضا داؤدانی، علامہ نثار قلندری، علی حسین نقوی، حسن رضا سہیل،علامہ کامران حیدر عابدی، غیور عابدی سمیت بڑی تعداد میں علمائے کرام، ذاکرین عظام، شیعہ تنظیموں کے نمائندگان، ماتمی انجمنوں کے رہنما، اسکاؤٹس گروپ اور جلوس کے پرمٹ ہولڈرز کے علاوہ مساجد و امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز شریک ہوئے۔ کانفرنس کی نظامت سید شبر رضا نے کی۔ کانفرنس میں اپنے خطابات کے دوران مقررین نے کہا کہ رمضان تزکیہ نفس کا بہترین ذریعہ ہے، اس ماہ میں اپنے اردگرد مستحقین کا لازمی خیال رکھا جائے، مساجد و امام بارگاہوں اور یوم علیؑ پر نکلنے والے مرکزی جلوس اور مجالس کی سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ رمضان کا احترام اور قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرکے سازش کو ناکام بنایا جائے، اتحاد اور وحدت کے ذریعے شرپسندی کو روک کر وحدت کے جذبوں کو فروغ دیا جائے۔ اپنے خطاب میں مقررین نے انتظامیہ سے ایام شہادت امام علی علیہ السلام میں منعقدہ مجالس و جلوس اور یوم القدس کو فول پروف سیکورٹی دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1121413
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش