اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام ملیر سعود آباد روڈ پر عوامی جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔ جلسے میں کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سینئر ڈپٹی کنوینرز سید مصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، نسرین جلیل، ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائم خانی، خواجہ اظہار الحسن، عبدالوسیم و اراکین رابطہ کمیٹی، حق پرست سینیٹرز سید فیصل سبزواری اور خالدہ اطیب نے شرکت کی۔ اس موقع پر حق پرست سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، حق پرست بزرگوں، ماؤں، بہنوں، عوام اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔