اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام میں عزاداری سید الشہداء علیہ السلام کے اجتماعات میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ اسکاوٹنگ کے رضا کار پورے ملک میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ صوبہ سندھ میں سکھر کے مختلف علاقوں میں بھی امامیہ اسکائوٹس مجالس عزا اور جلوس ہائے عزا میں محافظت سمیت مختلف خدمات انجام دے رہے ہیں۔