اسلام ٹائمز۔ پورے عالم اسلام عید الفطر نہایت عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں لاکھوں کی تعداد میں زائرین نے حرم بی بی معصومہ سلام اللہ علیہا میں نماز عید ادا کی۔ عید سے ایک روز قبل ہی ملک کے طول و عرض سے خواتین، بچے اور بزرگوں پر مشتمل فیمیلز حرم میں پہنچ گئیں۔ حرم مطہر کے تمام صحن زائرین سے بھر گئے اور اطراف حرم میں بھی زائرین کا جمع غفیر موجود تھا۔ اسی طرح ضریح مبارک میں لاکھوں کی تعداد ہونے کے باوجود نہایت ادب و احترام کیساتھ درود پر نور کی صداؤں سے حرم مطہر کی فضائیں گونجتی رہیں، اور زائرین السلام علیک یا بنت رسول اللہ کہتے ہوئے عرض ادب کرتے رہے۔