اسلام ٹائمز۔ کراچی میں شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری میں شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے زیر اہتمام مسئلہ فلسطین کی اہمیت اور کشمیر کے مستبقل پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کیا جبکہ شعبہ بین الاقوامی تعلقات شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کے انچارج ڈاکٹر نثار احمد نے میزبانی کی۔ سیمینار میں طلباء و طالبات نے زبردست دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور درجنوں سوالات کئے۔ سیمینار کے اختتام پر انچارج شعبہ بین الاقوامی تعلقات نثار احمد نے ڈاکٹر صابر ابو مریم کا شکریہ ادا کیا اور ان کو شیلڈ سمیت گلدستہ پیش کیا جبکہ اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی طرف سے فلسطینی نشانی فلسطینی مزاحمت کا اسکارف بھی نثار احمد کو ڈاکٹر صابر ابو مریم نے پیش کیا۔ اختتام پر طلباء و طالبات میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔