اسلام ٹائمز۔ نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ آزادکشمیر کے اندر بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ حکومت آزادکشمیر اس نظام کو فعال کرنے کے لئے مزید انتظامات کرے، منتخب نمائندگان کیلئے آفسز کے قیام کو یقینی بنائے، مسلم کانفرنس کی مضبوطی کا سفر پھر سے شروع ہو چکا ہے۔