اسلام ٹائمز۔ جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تعاون سے مسئلہ کشمیر و فلسطین کے مستقبل اور علاقائی اہمیت کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد آرٹس آڈیٹوریم میں منعقد کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت کلیہ سماجی علوم و فنون کی ڈین پروفیسر ڈاکٹر نصرت ادریس نے کی جبکہ مہمان خصوصی بریگیڈیئر (ر) حارث نواز تھے۔ سیمینار سے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کی صدر پروفیسر ڈاکٹر شائستہ تبسم، ماہر انسانی حقوق پروفیسر ڈاکٹر خالدہ غوث اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے خطاب کیا۔ سیمینار میں جامعہ کراچی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کی بڑی تعداد میں ڈین اسلامک لرننگ پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی، شعبہ سیاسیات سے پروفیسر ڈاکٹر ثمر سلطانہ، پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، ڈاکٹر صہیبہ قادری، ڈاکٹر شہلا تحسین، شعبہ بین الاقوامی تعلقات سے ڈاکٹر نعیم، ڈاکٹر امجد ابڑو، ڈاکٹر یاسر، ڈاکٹر امتیاز، شعبہ کامرس سے ڈاکٹر صدف مصطفیٰ، شعبہ جنرل ہسٹری سے ڈاکٹر حمیرا، شعبہ وومن اسٹڈیز سے ڈاکٹر اسما، ڈاکٹر ایلیا سمیت مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اساتذہ میں ڈاکٹر افروز، ڈاکٹر شگفتہ، شہید بینظیر چیئر سے ڈاکٹر سہیل شفیق اور عثمان غنی سمیت دیگر بھی شریک تھے۔