اسلام ٹائمز۔ مرکز افکار اسلامی کے زیراہتمام مدرسہ عالی امام خمینی کے قدس ہال میں تعلیمات نہج البلاغہ اور ان کی ترویج کی راہوں کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا۔ مرکز افکار اسلامی کے زیراہتمام منعقد ہونیوالے سیمینار سے جامعہ مصطفیٰ العالمی کے سرپرست حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر علی عباس، موسسہ امام علی علیہ السلام کاشان کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین مجتبی حسن زادہ اور حجت الاسلام و المسلمین مقبول حسین علوی، قائد ملت جعفریہ، نمائندہ ولی فقیہ برائے پاکستان علامہ ساجد علی نقوی کے نمائندہ حجت الاسلام و المسلمین سید ظفر نقوی، حوزہ روحانیت بلوچستان و جامعہ المہدی کے سربراہ مولانا علی اصغر عرفانی اور حوزہ روحانیت بلتستان کے سربراہ مولانا فدا علی حلیمی نے خطاب کیا۔ موسسہ امام علی علیہ السلام کاشان کے حفاظ نہج البلاغہ نے بھی کلمات قصار حاضرین کی خدمت میں پیش کیے۔